پاکستان میں کورونا وائرس سے 2 لاکھ 31 ہزار818 افراد متاثر، 4 ہزار 762 جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا وائرس سے 2 لاکھ 31 ہزار818 افراد متاثر، 4 ہزار 762 جاں بحق
پاکستان میں کورونا وائرس سے 2 لاکھ 31 ہزار818 افراد متاثر، 4 ہزار 762 جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے 2 لاکھ 31ہزار818 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4ہزار 762 ہو گئی ہے۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے 3 ہزار 344نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس کے باعث 50مزید پاکستانی شہری زندگی کی بازی ہار گئے۔ 

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک14 لاکھ20ہزار 623ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے جانے والے ٹیسٹس کی تعداد22ہزار271ہے۔

ہر گزرتے روز کے ساتھ پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ نئے کیسز کی تصدیق ہو رہی ہے جبکہ وائرس کے باعث ہونے والی ہلاکتوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ 

سندھ میں کورونا وائرس کے94 ہزار528، پنجاب میں 81ہزار 963، خیبرپختونخوا میں 28ہزار 116، بلوچستان میں 10ہزار 814، آزاد کشمیر میں 1 ہزار 342، گلگت بلتستان میں1 ہزار 561جبکہ اسلام آباد میں 13 ہزار 494کیسز کی تصدیق ہوئی۔

 پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے مجموعی طور پر95ہزار 407فعال کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ1 لاکھ 31ہزار 649افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1 ہزار 819افراد صحتیاب ہوئے۔

وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب اور سندھ میں ہوئیں۔ پنجاب میں 1 ہزار 884افراد کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ سندھ میں 1 ہزار 526افراد جاں بحق ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے باعث1 ہزار28،آزاد کشمیر میں 36، گلگت بلتستان میں 28، اسلام آباد میں137 جبکہ بلوچستان میں 123افراد جاں بحق ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:  انوکھا لاک ڈاؤن، کاروبار بند، کورونا پھیلانے کی چھوٹ

Related Posts