دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے20 لاکھ 83ہزار افراد متاثر، 1لاکھ 34ہزار ہلاک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے20 لاکھ 83ہزار افراد متاثر، 1لاکھ 34ہزار ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے20 لاکھ 83ہزار افراد متاثر، 1لاکھ 34ہزار ہلاک

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

جنیوا:  کورونا وائرس سے  دنیا بھر میں 20لاکھ 83ہزار سے زائد افراد متاثر جبکہ 1لاکھ34 ہزار سے زائدافراد  ہلاک ہو گئے ہیں۔

دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 20لاکھ83ہزار304افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 21 فیصد (1لاکھ 34 ہزار616) افراد ہلاک ہوئے۔

مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ 51 ہزار 142افراد کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ13 لاکھ 87ہزار 196افراد  کو کورونا وائرس کے باعث کھانسی، نزلہ زکام اور سانس میں ہلکی پھلکی تکلیف کا سامنا ہے۔ 

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے5لاکھ10 ہزار350 افراد مرض سے صحت یاب ہوچکے ہیں تاہم   اموات کی تعداد میں ہر گزرتے روز کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔

چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس امریکا اور برطانیہ سمیت متعدد یورپی ممالک، پاکستان، ایران، بھارت اور افغانستان سمیت متعدد ایشیائی ممالک اور دیگر براعظموں میں پھیل گیا ہے۔

وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، اسپین، اٹلی، فرانس اور جرمنی متاثر ہوئے ہیں جبکہ وائرس سے متاثرہ ممالک میں برطانیہ چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

برطانیہ کے بعد چین، ایران، ترکی، بیلجیئم اور برازیل  سب سے زیادہ متاثر ممالک ہیں جہاں ہلاکتوں کی تعداد سینکڑوں سے نکل کر ہزاروں میں پہنچ گئی ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل ملک بھرمیں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 6250 تک پہنچ گئی جبکہ وائرس کے باعث پاکستان میں 113 افراد جاں بحق ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق  گزشتہ روز پنجاب میں سب سے زیادہ3016 کیسز اور سندھ میں 1638 کیسز رپورٹ ہوئے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث  113 افراد جاں بحق

Related Posts