لاہور :پنجاب حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے سلسلے میں جمعرات کو صوبہ بھر میں گروسری اسٹورز اور فارمیسیوں کو 24 گھنٹوں کے لئے کھولنے کی ہدایت کی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق حکام نے ملازمین اور عام لوگوں کو سرکاری دفاتر جانے سے روک دیا ہے۔
صوبائی حکومت نے کورونا وائرس پر قابو پانے کے لئے مری سمیت تفریحی مقامات کو بھی بند کردیا ہے جبکہ کیفے ، شاپنگ مالز اور ریستوراں کو بھی اپنی دکانیں رات دس بجے بند رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ نوٹیفکیشن خیبر پختونخوا کے ناول کورونا وائرس سے پاکستان کی پہلی دو اموات کی اطلاع کے بعد جاری کیا گیا جبکہ ملک بھر میں 307 مریض اس مرض میں مبتلا ہیں۔
مزید پڑھیں:سندھ میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 181 ہو گئی۔صوبائی حکومت کی تصدیق