پاکستان میں 25 اپریل تک کورونا کے کیسز 50ہزار تک پہنچنے کا خدشہ، حکومت کی تصدیق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Coronavirus cases may increase up to 50,000 by April 25: Govt

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی حکومت کا کہنا ہے کہ 25اپریل تک ملک میں  کورونا وائرس کے کیسز کی مجموعی تعداد 50ہزار تک پہنچ سکتی ہے،25 اپریل تک کنفرم کیسز کی تعداد یورپ سے کم ہوگی۔

حکومت نے کورونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے قومی ایکشن پلان کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی ہے۔

حکومت کی جانب سے عدالت عظمیٰ  میں پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق 25اپریل تک ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی مجموعی تعداد 50ہزار تک پہنچ سکتی ہے، 7 ہزار کیسز سنگین نوعیت کے ہوسکتے ہیں ،ڈھائی ہزار کے قریب کیسز تشویشناک ہوسکتے ہیں ،41ہزار معمولی نوعیت کے کیسزہوسکتے ہیں۔

حکومت نے 25اپریل تک کورونا وائرس کی روک تھام اور متوقع کیسز کے حوالے سے عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا ہے کہ ملک میں کورونا کے ٹیسٹ کی تعداد بڑھائی جائیگی اور25 اپریل تک کنفرم کیسز کی تعداد یورپ سے کم ہوگی ۔

حکومت کا کہنا ہے کہ 366 ملین امریکی ڈالر کی لاگت کا ایمرجنسی پلان کا اطلاق کردیا ہے،بیرون ملک سے واپس آنیوالوں کی اسکریننگ کیلئے ایس او پیز واضع کئے ہیں۔

کورونا سے بچائو کیلئے مہم چلائی جارہی ہے، ایئرپورٹس پر کورونا اسپیشل کائونٹر قائم کئے ہیں، جاں بحق ہونیوالوں کے حوالے سے بھی ایس او پیز بنائے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2708ہوگئی ،40جاں بحق ،126 صحت یاب

154اضلاع میں مشتبہ افراد کو رکھنے کیلئے قرنطینہ بنائے گئے ہیں اور صوبوں کے ساتھ ملکر کورونا کی روک تھام کے حوالے سے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

Related Posts