کورونا کی تشویشناک صورتحال،ٹرینوں میں مسافروں کی تعداد کم کرنے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

محکمہ ریلوے کا 100 فیصد بکنگ شروع کرنے کا اعلان، نوٹی فکیشن جاری
محکمہ ریلوے کا 100 فیصد بکنگ شروع کرنے کا اعلان، نوٹی فکیشن جاری

لاہور: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) کی ہدایات کی روشنی میں وزارت ریلوے نے ملک بھر میں چلنے والی مسافر ٹرینوں کو 100 کی بجائے 70 فیصد مسافروں کے ساتھ چلانے کا فیصلہ کیاہے۔

تفصیلات کے مطابق اس سلسلے میں وزارت ریلوے نے تمام ڈویژنل سپرنٹنڈنٹس کو ہدایات جاری کردی ہیں۔ وزارت ریلوے نے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹس کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام مسافر ٹرینوں میں 70 فیصد سے زیادہ بکنگ نہ کی جائے۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ریلوے اسٹیشنوں اور ٹرینوں میں بھی ایس او پیز پر سختی سے عملدآمد کروایا جائے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ سے ٹرینوں میں سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد 70 فیصد کی ہے۔

دوسری جانب ریلوے انتظامیہ نے آستانہ عالیہ نوریہ کے سالانہ عُرس کے موقع پر ملتان، راولپنڈی براستہ کندیاں کے درمیان چلنے والی مہر ایکسپریس ( اپ 127 اور ڈاؤن 128 )اور راولپنڈی، کوہاٹ کے درمیان چلنے والی کوہاٹ ایکسپریس ( اپ 133 اور ڈاؤن 134 )کو یکم اپریل 2021 سے 4 اپریل 2021 تک یعنی 4 دن کے لئے چورہ شریف ریلوے اسٹیشن پر ایک منٹ اسٹاپ کرنے کی اجازت دی ہے۔

Related Posts