کراچی:وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید2افراد کورونا وائرس سے انتقال کرگئے اور مزید 339 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 182 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 10615 نمونے ٹیسٹ کئے گئے جس کے نتیجے میں مزید 339 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں اب تک کورونا کے 1457083 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں جس کے نتیجے میں صوبے میں اب تک 139910 کیسز سامنے آچکے ہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج کورونا کے مزید 182 مریض صحتیاب ہوگئے اور صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 132559ہوچکی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ آج کورونا کے باعث مزید 2 مریض انتقال کرگئے ہیں جس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد2543 ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت 4808 مریض زیر علاج ہیں جن میں 4501 مریض گھروں میں، 6 آئسولیشن سینٹرز میں اور 301 مریض مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 187مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے 23 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر کے 339 کورونا کیسز میں سے 194نئے کیسز کا تعلق کراچی سے ہے جن میں ضلع جنوبی 75، ضلع شرقی 70 اور ضلع وسطی 24، ضلع کورنگی 12، ضلع ملیر 8اور ضلع غربی سے 5 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔