اسلام آباد:پاکستان میں کورونا وائرس کے سبب181 افراد جاں بحق اور متاثرہ افراد کی تعداد8678 ہوگئی،65 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے،اب تک 1970 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس سے ملک میں مزید 17 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ3721 کیسز رپورٹ ہوئے۔
سندھ میں کورونا وائر س کے 2764 مریض ہیں۔ خیبرپختونخوا 1235، بلوچستان 465 اورگلگت بلتستان میں 263 کیسزرپورٹ ہوچکے ہیں۔اسلام آباد 181 اور آزاد کشمیر میں 49 مریض ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھر میں اب تک 1970 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔جبکہ صحت یاب ہونے والے افراد کو سخت احتیاط برتنے کا کہا گیا ہے۔
مقامی سطح پرکورونا وائرس کے 55 فیصد کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ بیرون ممالک سے آنے والے کیسز کی تعداد 45 فیصد ہے۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر حکومت کی جانب ابھی تک ملک بھر میں لاک ڈاؤن کی صورتحال کا سامنا ہے، جبکہ کچھ کاروبار کو جزوی طور پر کھولا جارہا ہے۔