اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کی وباء سے اموات اور شہریوں کے متاثر ہونے کا سلسلہ جاری ہے، موذی وباء نے مزید 515 شہریوں کو اپنا شکار بنالیا جبکہ پہلے سے متاثرہ 6 مریضوں کی جان لے لی۔
جمعہ کی صبح نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 6اموات اور 515 کیسز ریکارڈ کئے گئے۔
6نئی اموات کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد اب بڑھ کر 28927 ہو گئی ہے جبکہ نئے 515 کیسز شامل کرنے کے بعد متاثرین کی تعداد 1295376 ہو گئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان بھر میں 50000 سے زائد ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مثبت کیسز کی شرح کا تناسب 1اعشاریہ 7 فیصد رہا۔
مزید پڑھیں:دُنیا بھر میں کورونا سے 28کروڑ 32لاکھ افراد متاثر، 54لاکھ 31ہزار ہلاک