پاکستان میں کورونا 140 زندگیاں نگل گیا، مزید 4298شہری وباء کا شکار

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Corona claims 140 more lives, 4298 new cases reported

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے شہریوں کی ہلاکتوں میں کمی نہ آسکی، موذی وباء نے مزید 140 زندگیاں نگل کر 4298 شہریوں کو نیا شکار بنالیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 4298 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد پاکستان میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 8 لاکھ 45 ہزار 833 ہوگئی ہے جبکہ 140 مزید ہلاکتوں کے بعد پاکستان میں اس موذی وباء سے مرنے والوں کی تعداد 18 ہزار 677 ہوگئی ہے۔

پاکستان کے مختلف شہروں میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 44ہزار846 ٹیسٹ کروائے گئے جن میں سے 4298 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی جبکہ ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9اعشاریہ 58فیصد ریکارڈ کی گئی۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت نے صوبے میں عید الفطر کی طویل تعطیلات کے دوران صوبے بھر میں مزید سخت پابندیاں کا اعلان کردیا ہے۔

مزید پڑھیں:کورونا اتنا خطرناک نہیں جتنا بیان کیا جاتا ہے۔64 فیصد پاکستانی شہریوں کی رائے

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی رابطہ وعملدرآمد کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں کور کمانڈر کراچی، صوبائی وزراء، ناصر شاہ، سعید غنی مرتضیٰ وہاب، چیف سیکریٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی، جی او سی کراچی، پرنسپل سیکریٹری، کمشنر کراچی، سیکریٹری بلدیات، ایڈمنسٹریٹر کراچی اور دیگر متعلقہ افسران شریک جبکہ چیئرمین این ڈی ایم اے، ایڈیشنل سیکریٹری پلاننگ اسلام آباد سے بذریعہ وڈیو لنک شریک ہوئے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آج سے اتوار تک ٹیک اوے مغرب تک ہوگی،مغرب کے بعد صرف ریسٹورنٹ ہوم ڈلیوری کرسکیں گے، گروسری شاپ شام 6 بجے تک کھلی رہیں گی،عید کے دنوں میں ہاکس بے، سی ویو بند رہیں گے، فارمیسیز کو استثنیٰ حاصل ہوگا،ویکسی نیشن سینٹر 24 گھنٹے کام کرینگےجبکہ اتوار سے عید کی چھٹیوں تک مزید سختیاں ہونگی۔

Related Posts