بین الاقوامی عسکری تعلیم و تربیت کی بحالی پاکستان کے لیے بہت اہم ہے۔وزیر خارجہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بین الاقوامی عسکری تعلیم و تربیت کی بحالی پاکستان کے لیے بہت اہم ہے۔وزیر خارجہ
بین الاقوامی عسکری تعلیم و تربیت کی بحالی پاکستان کے لیے بہت اہم ہے۔وزیر خارجہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

واشنگٹن: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ امریکا کی طرف سے  بین الاقوامی عسکری تعلیم و تربیت پروگرام کی بحالی پاکستان کے لیے بہت اہم ہے۔

امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں وزیر خارجہ نے امریکی نائب سیکریٹری دفاع جان روڈ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک امریکا دفاعی تعلقات اور خطے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

نائب سیکریٹری دفاع جان روڈ نے وزیر خارجہ کو پاک امریکا دفاعی تعاون کی موجودہ نوعیت سے آگاہ کیا جبکہ وزیر خارجہ نے انہیں  جنوبی ایشیاء میں قیامِ امن کے لیے پاکستان کی کاوشوں سے آگاہ کیا۔

اس موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاک امریکا دفاعی تعاون ہمارے دو طرفہ تعاون کی اہم کڑی ہے۔ بین الاقوامی عسکری تعلیم و تربیت سے پاک امریکا تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی پورے خطے کے لیے خطرات کا موجب بن سکتی ہے، اس لیے پاکستان نے کشیدگی کم کرنے کے لیے امن کاوشیں بروئے کار لانے کا فیصلہ کیا۔

وزارتِ دفاع کے نائب سیکریٹری کو اپنے حالیہ دورۂ ایران و سعودی عرب کی تفصیلات بتاتے ہوئے وزیر خارجہ نے ایران امریکا کشیدگی کم کرنے اور خطے میں قیام امن کے لیے متحرک اور مثبت کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  کی  امریکا کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات ہوئی جس کے دوران مشرقِ وسطیٰ میں تناؤ اور مسئلۂ کشمیر کے حل پر گفتگو ہوئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میری امریکی سینیٹ اور خارجہ تعلقات کمیٹی کی قیادت سے اہم ملاقات ہوئی۔

مزید پڑھیں: وزیر خارجہ کی امریکی قیادت سے ملاقات

Related Posts