پاکستان میں مردانہ عضو سے متعلق پروڈکٹ کی ذو معنی تشہیر سے تنازع کھڑا ہوگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان میں مردوں کے عضو خاص سے متعلق ایک پروڈکٹ کی عوامی سطح پر ذومعنی انداز میں تشہیر نے سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد کی توجہ اپنی طرف مبذول کرائی ہے۔

مردوں کیلئے بھی اپنے مخصوص باڈی پارٹس کا خیال رکھنا ضروری ہے، لیکن کیا اس کی طرف توجہ دلانے کیلئے سرعام معنی خیز اشتہار بازی بھی ضروری ہے؟

یقیناً پاکستان جیسے ملک کی مخصوص ثقافتی روایات کے پس منظر میں ایسا کرنا خاصا معیوب اور اتنا ہی چونکا دینے والا عمل ہوسکتا ہے، یہی وجہ ہے کہ دری موچ (Dari Mooch) نامی ایک کمپنی کی جانب سے مردوں کے عضو خاص (خصیوں) کیلئے تیار کردہ پروڈکٹ کی کھلے عام تشہیر نے سوشل سائٹس پر بحث اور سوالات کو جنم دیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by MangoBaaz (@mangobaaz)

دری موچ نامی کمپنی مردوں کے ایک خاص باڈی پارٹ کیلئے deodorant تیار کرتی ہے، تاہم اس کمپنی نے پاکستان میں اپنی اس پروڈکٹ کو بڑے پیمانے پر متعارف کرانے کیلئے جس معنی خیز انداز کا سہارا لیا ہے، وہ بڑا دلچسپ ہے۔

کمپنی نے پاکستان کے دوسرے بڑے شہر لاہور میں شاہراہوں پر بل بورڈز آویزاں کیے ہیں، جن میں پروڈکٹ کی تشہیر کیلئے ذو معنی الفاظ کا سہارا لیا گیا ہے۔

ایک بل بورڈ میں لکھا ہے “آپ کی گیندوں کے لیے ڈیوڈورینٹ دری موچ کی جانب سے۔” یہ ایسی عبارت ہے کہ اسے پڑھتے ہی آدمی کی ہنسی چھوٹ جاتی ہے اور وہ سوچتا ہے یہ گیندیں کیا ہیں اور کیا گیندیں بھی بدبودار ہوتی ہیں؟

 

یا پھر گیندوں سے جو مراد ہے، آدمی سوچتا ہے یار کیا ہر مرد کی “گیندیں” واقعی بدبودار ہوتی ہیں؟ تصور کریں آپ میٹنگ کیلئے جا رہے ہوں، اچانک آپ کے پردہ ذہن پر یہ عبارت آجائے تو آپ کیا سوچیں گے؟

تشہیر کا یہ انداز متنازع اپنی جگہ، مگر اس سے کمپنی کے مارکیٹنگ منیجرز کی تخلیقی صلاحیت کا بھی اظہار ہوتا ہے۔

ایک اور بل بورڈ میں اس سے بھی زیادہ ذو معنی الفاظ کا سہارا لیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ “آپ کی گیندیں آپ کا شکریہ ادا کریں گی۔”

اب بندہ سوچے کہ بھئی کیوں؟ گیندیں بھی بھلا کسی کی شکر گزار ہوسکتی ہیں؟ ہوں گی تو کیسے؟ دراصل یہی وہ تجسس ہے جو آپ کو دری موچ کی اس پروڈکٹ کی تلاش کی طرف لے جائے گا۔

ایک اور بل بورڈ پر رقم ہے: “آڑؤوں کی تازگی۔” پہلی نظر میں تو یہ ایسا لگے گا کہ یہ کسی فروٹ اسٹال یا شاپ کا اشتہار ہے مگر پھر بندہ سوچنے پر مجبور ہوگا کہ آخر فروٹس میں صرف آڑو ہی کیوں؟

اس عنوان کے نیچے ہی دو آڑوؤں کی تصویر دی گئی ہے جو ایک نسوانی ہاتھ میں نظر آتے ہیں۔ یہ انداز تخلیقی ضرور ہے مگر اس میں ظاہر ہے بے باکی جسے ہماری معاشرتی اقدار کی روشنی میں بے شرمی کہا جائے گا، بھی واضح ہے۔

ایک بل بورڈ میں “اپنے آڑو تازہ رکھیں” جیسی عبارت بھی مرقوم ہے۔ آپ کے ذہن میں “اپنا سالن خود گرم کریں” تو نہیں آیا؟ اچھا چلیں خیر، اشتہارات کا یہ پورا سلسلہ بلا شبہ معاشرتی اقدار کے برعکس بولڈ خیالات کا آئینہ دار ہے اور اس میں کچھ زیادہ ہی مصالحہ شامل کیا گیا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا پر پوسٹ ہوتے ہی اس پر بحث شروع ہوگئی ہے، اگرچہ زیادہ تر لوگ اس انداز کے خلاف دکھائی دیتے ہیں، تاہم کچھ صارفین اسے اشتہار بازی میں ندرت اور جدت خیال کرکے اس کی حمایت بھی کر رہے ہیں، جبکہ مخالفت اور حمایت کے پہلو بہ پہلو چسکے لینے والوں کی بھی بڑی تعداد موجود ہے۔

Related Posts