متنازعہ واٹر بورڈ افسران زیر زمین پانی کی لائسنسنگ کمیٹی میں شامل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

متنازعہ واٹر بورڈ افسران زیر زمین پانی کی لائسنسنگ کمیٹی میں شامل
متنازعہ واٹر بورڈ افسران زیر زمین پانی کی لائسنسنگ کمیٹی میں شامل

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: گریڈ 19 کے افسر وقار احمد ہاشمی اور گریڈ 17 کے افسر محمد راشد صدیقی کو سنگین الزامات کے بعد عہدوں سے فوری طور پر ہٹانے کے احکامات جاری کیئے گئے تھے۔راشد صدیقی نے اپنا دفتر تاخال بھی نہیں چھوڑا ہے، جس کے بعد راشد صدیقی کو زیر زمین پانی کی قائم کمیٹی میں اہم ذمہ داری دے دی گئی ہے۔

زیر زمین پانی sub soil water کے لائسنس کے اجراء کے لیئے واٹر بورڈ کی کمیٹی بحال کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ 16 نومبر 2021 کو ڈائریکٹر پرسنل نسیم خان کے دستخط سے جاری لیٹر نمبرkw&Sb/committee/HRD&A/DP/DD/HR/2197 میں کمیٹی کی بحالی کے حوالے سے سابقہ لیٹر نمبر بتاریخ 7.9.21 کاحوالہ دیا گیا ہے۔

کمیٹی میں شامل افسران گریڈ 17 کے جونیئر افسر راشد صدیقی اور گریڈ 19 کے افسر وقار ہاشمی کو سنگین الزامات کے تحت چند روز قبل ہی عہدوں سے ہٹایا گیا تھا۔ کمیٹی میں ڈائریکٹر گریڈ 19 وقار احمد ہاشمی کو کنوینر مقرر کیا گیا ہے۔ اور محمد راشد صدیقی AEE)E&M گریڈ 17 کو ممبر بنایا گیا ہے۔

اس کمیٹی کے دیگر اراکین میں نعمت اللہ مہر ایس ای ہائیڈرنٹ کو سیکرٹری اور طاہر شکور ڈویژنل اکاؤنٹس آفیسر اینٹی تھیفٹ سیل کو ممبر شامل کیئے گئے ہیں۔

لیٹر کے مطابق مذکورہ کمیٹی 11 نومبر 2021 کو جاری کردہ قواعد و ضوابط کے مطابق کام کرے گی۔ واضح رہے کہ اول الذکر دونوں افسران کو سنگین نوعیت کے الزامات کے تحت فوری طور پر سابق ذمہ داریوں سے دستبردای کے احکامات جاری کیئے گئے تھے۔

واضح رہے کہ کمیٹی کے سیکرٹری نعمت اللہ مہر ادارے میں ببانگ دہل خود کو ناصر حسین شاہ بندہ ظاہر کر کے ہائیڈرنٹ سیل میں تعیناتی کو انعام قرار دیتے ہیں۔

مزید پڑھیں: واٹر بورڈ کا شیر پاؤ ہائیڈرنٹ سے متعلق عدالت میں گمراہ کن رپورٹ جمع کرانےکا انکشاف

جنہوں نے عدالت میں گمراہ کن رپورٹ جمع کرا کے شیر پاؤ ہائیڈرنٹ کو چلانا شروع کر دیا ہے جس سے یومیہ لاکھوں روپے ناصر شاہ کو بتائے بغیر ان کے نام پر اینٹھے جا رہے ہیں۔

Related Posts