عمران خان کیخلاف عدالت عظمیٰ میں توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سپریم کورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی۔

چیف جسٹس عمرعطاء بندیال نے عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی وفاقی حکومت کی درخواست پر سماعت کیلئے لارجر بنچ تشکیل دے دیا۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس مظاہر نقوی 5 رکنی بنچ کا حصہ ہوں گے۔

عمران خان پر سپریم کورٹ کے 25 مئی کے احکامات کی خلاف ورزی کرنے کا الزام ہے۔ وزارت داخلہ نے عمران خان کیخلاف 12 اکتوبر کو درخواست دائر کی تھی۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ عمران خان اسلام آباد کی جانب مارچ اور احتجاج کے اعلانات کر رہے ہیں، وہ سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

درخواست کے متن کے مطابق سپریم کورٹ نے عمران خان کو پُرامن احتجاج کی اجازت دی تھی مگر چیئرمین پی ٹی آئی اسلام آباد پر چڑھائی کے اعلانات کر رہے ہیں۔

Related Posts