معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان کے خلاف دائر توہینِ عدالت کی درخواست نمٹا دی گئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان کے خلاف دائر توہینِ عدالت کی درخواست نمٹا دی گئی
معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان کے خلاف دائر توہینِ عدالت کی درخواست نمٹا دی گئی

عدالت نے وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے خلاف  ایکسل لوڈ کے عدالتی حکم پر دائر کی گئی توہینِ عدالت کی درخواست احکامات کے ساتھ نمٹا دی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج میاں گل حسن اورنگزیب نے  معاونِ خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست کی سماعت کی۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کو بتایا گیا کہ عدالت نے ایکسل لوڈ پر عمل درآمد معطل کرنے کے سرکاری حکم کو روکتے ہوئے اس پر حکمِ امتناع جاری کردیا تھا، لیکن معاونِ خصوصی نے اس کے خلاف بیان دیا۔

معزز جج نے کہا کہ ایکسل لوڈ معاملے پر قانون پر عمل ضروری ہے جبکہ معاملے پر  قانونی احکامات جاری کرتے ہوئے توہینِ عدالت کی درخواستیں نمٹا دیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اپوزیشن سیاسی جماعتوں کی رہبر کمیٹی چور مچائے شور کا فلاپ شو پیش کر رہی ہے جبکہ کمیٹی کو خود رہبری کی ضرورت ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ رہبر کمیٹی مسلسل فلاپ شو پیش کر رہی ہے جبکہ الیکشن کمیشن کو یرغمال بنانا مذموم کوشش ہے۔

معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اپوزیشن کی طرف سے الیکشن کمیشن پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی شدید مذمت کرتے ہیں جبکہ ہم اپنے مؤقف اور نظرئیے پر ڈٹ کر کھڑے ہیں۔ احتساب سے راہِ فرار اختیار نہیں کریں گے۔

مزید پڑھیں: رہبر کمیٹی چور مچائے شور کا فلاپ شو پیش کر رہی ہے۔فردوس عاشق اعوان

Related Posts