صارفین گیس کے بلوں میں اضافے کی تیاری کرلیں، 200 فیصد مہنگی کرنے کی تجویز

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: وزارت پیٹرولیم نے یکم اکتوبر سے صارفین پر گیس کی قیمتوں کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری مکمل کرلی ہے۔

وزارت پیٹرولیم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں 200 فیصد تک اضافے کی سمری تیار کی گئی ہے، جس میں پروٹیکٹیڈ گیس صارفین کے لیے فکسڈ ماہانہ چارجز بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق فکسڈ چارجز10 روپے سے بڑھا کر 400 روپے کرنے جبکہ گھریلو صارفین کے لیے گیس 172 فیصد تک مہنگی کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ دیگر صارفین کے لیے گیس کی قیمت میں 198.33 فیصد تک اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

اسرائیل نے حماس کے کرپٹو کرنسی اکاؤنٹس بلاک کردیے

ذرائع کا کہنا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم اکتوبر سے کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

گیس کی قیمتوں میں اضافے کیلئے سمری ای سی سی میں پیش کی جائے گی، اقتصادی رابطہ کمیٹی کی منظوری کے بعد نگراں کابینہ سمری کی حتمی منظوری دے گی۔

دوسری جانب اسرائیل اور حماس کے درمیان کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق برطانوی برینٹ آئل کی قیمت 25 سینٹس اضافے سے 87 ڈالر 90 سینٹس فی بیرل جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت 15 سینٹس اضافے سے 86 ڈالر 12 سینٹس فی بیرل ہوگئی ہے۔

گزشتہ ہفتے تیل کی قیمتوں میں تقریبا 11 فیصد کی کمی ہوئی تھی، جس کے بعد لندن برینٹ آئل 84 ڈالر سات سینٹ جبکہ ویسٹ ٹیکساس خام تیل 82 ڈالر اکتیس سینٹ پر آگیا تھا۔

Related Posts