وفاق کا پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے پر غور

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاق کا پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے پر غور
وفاق کا پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے پر غور

 اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے پر غور شروع کر دیا ہے۔

وفاقی حکومت نے پارلیمانی سال مکمل ہونے پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے پر غور شروع کردیا ہے۔ مشترکہ اجلاس کا بنیادی مقصد صدر مملکت کا ایوان سے خطاب ہے، صدر مملکت کے خطاب سے نیا پارلیمانی سال شروع ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مشترکہ اجلاس اگست کے آخری ہفتے یا ستمبر کے پہلے ہفتے میں ہونے کا امکان ہے، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے لیے عاشورہ محرم کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ اور مشیر پارلیمانی امور مشاورت کریں گے، حتمی مشاورت کے بعد وزیراعظم کو آگاہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : 400 درندے؟ لاہور میں کیا ہوا اور کیوں ہوا؟

Related Posts