طلبہ مستقبل کے معمار ہیں،ان میں شعور صرف کتابیں پیدا کر سکتی ہیں، حافظ نعیم الرحمان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

طلبہ مستقبل کے معمار ہیں،ان میں شعور صرف کتابیں پیدا کر سکتی ہیں، حافظ نعیم الرحمان
طلبہ مستقبل کے معمار ہیں،ان میں شعور صرف کتابیں پیدا کر سکتی ہیں، حافظ نعیم الرحمان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: جامعہ کراچی میں اسلامی جمعیت طلبہ کی جانب سے منعقد کیے جانے والے سالانہ کتاب میلہ اپنے دوسرے روز میں داخل ہوگیا۔ کُتب میلے کے دوسرے روز مہمانانِ خصوصی امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان، سینئر صحافی جیو نیوز مظہر عباس، امیر جماعت اسلامی صوبہ سندھ محمد حسین محنتی اور ناظم اسلامی جمعیت طلبہ کراچی بلال جمیل نے خصوصی شرکت کی۔

حافظ نعیم الرحمان نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ جمعیت نے اپنی صحت مندانہ سرگرمیوں کو جاری رکھا ہوا ہے، ایسی تمام تقریبات کروانے کی ذمہ داری یونین کے ذمہ داران کی ہوا کرتی تھی، طلبہ یونین کی پابندی سے لے کر آج تک ہماری سیاست پر جابر اور ظالم لوگوں نے قبضہ کیا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں سیاست کو گالی بنا دیا گیا ہے اور سیاست کو بد نام کیا جارہا ہے، سیاست انبیاء کا پیشہ ہے، آج دیکھئے طلبہ کے نمائندے سنڈیکیٹ میں موجود نہیں تو فیس اسٹرکچر آسمان کو چھو رہا ہے غریب طبقہ تعلیم سے محروم ہے۔

کتب میلے کے دوسرے دن کی تقریب میں سینئر صحافی مظہر عباس نے طلبہ و طالبات سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ جمعیت پورے پاکستان میں اپنی تاریخ رکھتی ہے،جمعیت کتابوں کے حوالے سے جو مشن رکھتی ہے وہ قابل تعریف ہے، ہمارا تعلیمی نظام تباہی کا شکار ہے۔

محمد حسین محنتی نے طلبہ و طالبات سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ جامعہ کراچی میں جمعیت کی جانب سے سجایا ہوا کتب میلہ قابل تعریف ہے۔ سب سے زیادہ خوشی اس بات کی ہے کہ طلبہ و طالبات اس میں بھرپور شرکت کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آپ کی زندگی بڑی قیمتی ہے اس کی قدر کیجئے اور اپنا زیادہ تر وقت کتابوں کے ساتھ گزاریں، کتابیں آپ کو انقلاب کی طرف لے جاتی ہیں اور اُس ہی انقلاب کا کام اسلامی جمعیت طلبہ کام کر رہی ہے۔

اسلامی جمعیت طلبہ انقلابی تحریک ہے جو ہمیں اس نظام کے خلاف کھڑا ہونا سکھاتی ہے،عدم اعتماد حکومت کے خلاف نہیں اس نظام کیخلاف آنا چاہیے جس نے ہمیں آمرانہ جابرانہ نظام میں دبائے رکھا ہے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم سے کوئی گلے شکوے نہیں کیے، اپوزیشن جماعتیں ناکام ہوں گی، عامرخان

اس نظام کی وجہ سے ہمارے اندر سوچنے سمجھنے کی صلاحیت ختم ہو گئی ہے۔ طلبہ و طالبات سے گزارش ہے کہ آپ جمعیت کے ساتھ جڑیں اور اپنا حصہ اس انقلابی تحریک میں ڈالیں۔

Related Posts