بی جے پی بھارت میں جمہوریت کے اصول روند رہی ہے۔کانگریس

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نئی دہلی: کانگریس کے سینئر رہنما پی چدمبرم نے کہا ہے کہ بی جے پی بھارت میں جمہوریت کے اصول روند رہی ہے۔ بی جے پی کے گورنر نے کسی آئینی سبب کے بغیر اسمبلی کے ذریعے پاس کیے گئے بل کو روکا۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں کانگریس کے سینئر رہنما و سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم نے کہا کہ بی جے پی نے گورنروں کی تقرری کیلئے بھی آئین کا غلط استعمال کیا۔ یہ لوگ جمہوریت کے اصول روند رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

عسکری دستاویزات لیک، روس ملوث ہوسکتا ہے۔امریکی حکام

بیان میں پی چدمبرم نے کہا کہ جب کوئی گورنر بغیرکسی آئینی وجہ کے اسمبلی کے ذریعے پاس کیا گیا بل روکتا ہے تو پارلیمانی جمہوریت اپنی موت آپ مر جاتی ہے۔ گورنر منظوری دینے یا پھر بل واپس  کرنے پر مجبور ہوتا ہے۔

کانگریس رہنما نے کہا کہ اگر بل دوبارہ منظور ہوجائے تو گورنر منظوری دینے پر مجبور ہوتا ہے۔ پارلیمانی جمہوریت میں گورنر صرف علامتی عہدیدار اور علامتی سربراہ کی حیثیت رکھتا ہے۔

خیال رہے کہ بی جے پی اور کانگریس کے مابین آئینی معاملات پر شدید اختلاف جاری ہے۔ بی جے پی کے گورنر روی کا کہنا تھا کہ گورنر کے پاس 3 اختیارات ہوتے ہیں۔ دوسرا یہ کہ بل روک لیں جسے بل کا مرجانا قرار دیا جاتا ہے جبکہ تیسرا اختیار یہ ہے کہ بل صدر کیلئے مختص کردیا جائے۔

Related Posts