بی جے پی کو انتخابی مہم کے دوران وعدوں پر ووٹ مت دیجئے۔کانگریس

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بی جے پی 2014ء سے بھارت کے اقتدار پر مسلط ہے۔ بھارتی اپوزیشن پارٹی کانگریس نے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی کو انتخابی مہم کے دوران کیے گئے وعدوں پر ووٹ مت دیجئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر سنگا پور سے پوسٹ کیے گئے  اپنے ویڈیو پیغام میں کانگریس کی ترجمان روشنی کشل جیسوال نے کہا کہ بھاجپا (بی جے پی) کے انتخابی مہم کے دوران کیے گئے وعدے سن کر بی جے پی کے مداح پھسل جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

نوجوان لڑکی پیٹرول پمپ سے اغوا، ویڈیو وائرل

ویڈیو پیغام میں ترجمان کانگریس روشنی کشل جیسوال نے کہا کہ بی جے پی کے اندھا دھند سپورٹرز کو میرا مشورہ ہے کہ دور سے تو یوریا کھاد بھی چینی جیسی اور پھٹکڑی بھی مصری جیسی ہی محسوس ہوتی ہے۔ اگر میرا اشارہ سمجھ گئے ہوں تو بی جے پی کو ووٹ مت دیجئے گا۔

بحیرہ اسود میں ترکیہ کا بحری جہاز عملے سمیت لاپتہ

حال ہی میں اپنے ایک اور ویڈیو پیغام میں کانگریس رہنما روشنی کشل جیسوال نے کہا کہ ورلڈ کپ دیکھنے کیلئے اسٹیڈیم میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی آئے، وفاقی وزیر امیت شاہ نظر آئے اور جے شاہ بھی نظر آئے لیکن کرکٹ کی دنیا کے وہ 2 بہترین لوگ نظر نہیں آئے۔

پیغام میں روشنی کشل جیسوال نے کہا کہ بھارت کو ورلڈ کپ جتوانے والے کپل دیو اور مہندرا سنگھ دھونی کہیں دور دور تک دکھائی نہیں دئیے کیونکہ انہیں بلایا ہی نہیں گیا تھا تاکہ کیمرہ مین بونی شخصیتوں پر فوکس کرسکے۔ جن لوگوں نے یہ فیصلہ کیا تھا، انہیں شرم سے ڈوب مرنا چاہئے۔ 

 

Related Posts