غلاموں کی تجارت ختم کرنے کیلئے نسل پرستی سے جنگ ضروری ہے۔اقوامِ متحدہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

غلاموں کی تجارت ختم کرنے کیلئے نسل پرستی سے جنگ ضروری ہے۔اقوامِ متحدہ
غلاموں کی تجارت ختم کرنے کیلئے نسل پرستی سے جنگ ضروری ہے۔اقوامِ متحدہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

جنیوا: ا قوامِ متحدہ نے کہا ہے کہ اگرعالمِ انسانیت سے غلاموں کی تجارت ختم کرنی ہے تو نسل پرستی سے جنگ بھی ضروری ہے تاکہ تعصب و امتیاز کے خاتمے کے بعد غلامی کی بد ترین روایت بھی ختم ہوجائے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس نے کہا کہ غلاموں کی تجارت انسانی ظلم و ستم کاسب سے خوفناک مظہر ہے اور آج بھی ہم اِس کے سائے تلے زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔

پیغام میں اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس نے کہا کہ اگر زمین کے باسی یہ چاہتے ہیں کہ غلامی ختم کردی جائے تو اس راستے پر آگے بڑھنے کیلئے غلامی کی نسل پرست میراث سے جنگ کرنا ہوگی۔ نسل پرستی کے خاتمے کے بعد ہی انسانوں کی غلامی ختم کی جاسکتی ہے۔

یاد رہے کہ وطنِ عزیز پاکستان سمیت دنیا بھر میں غلاموں کی تجارت کی یاد اور ظالمانہ روایت کے خاتمے کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے جس کا مقصد انسانوں کو غلام بنانے کے رواج کا خاتمہ ہے۔

 سن 1791ء میں 22 اور 23 اگست کی درمیانی شب سینٹو ڈومینگو میں غلاموں کی تجارت کے خاتمے کا آغاز ہوا جو آج کل ڈومینین ری پبلک اور ہیٹی کہلاتا ہے جس کی یاد میں ہر سال 23 اگست کے روز غلاموں کی تجارت کے خاتمے کا عالمی دن منایا جانے لگا۔

مزید پڑھیں: دُنیا بھر میں غلاموں کی تجارت کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

Related Posts