کراچی چڑیا گھر کی بیمار ہتھنی نور جہاں خشک تالاب میں گرگئی

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: سندھ کے صوبائی دارالحکومت کراچی کے چڑیا گھر کی بیمار ہتھنی نور جہاں خشک تالاب میں گرگئی۔

ڈائریکٹر چڑیا گھر کنور ایوب کے مطابق ہتھنی نور جہاں گزشتہ روز خشک تالاب میں گر گئی تھی، جسے کرین کی مدد سے باہر نکالا گیا۔

طبی ماہرین کے مطابق ہتھنی نور جہاں کو پچھلی ٹانگوں میں درد کے باعث اٹھنے میں مشکلات ہیں۔

غیر ملکی ماہرین کی ہدایت کے مطابق ہتھنی کا علاج جاری ہے اور غیر ملکی ماہرین کی ٹیم ہتھنی کو بہتر کرنے کے لئے چڑیا گھر میں ہی موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

وفاقی حکومت نے عید الفطر پر چھٹیوں کا اعلان کردیا

واضح رہے کہ بیمار ہتھنی نور جہاں کے معائنے اور علاج کے لئے بین الاقوامی ادارے فور پاز کے ڈاکٹروں پر مشتمل 6 رکنی ٹیم کراچی چڑیا گھر پہنچی تھی۔

نورجہاں گزشتہ تین ماہ سے پیٹ کے نچلے حصے میں سوجن کے باعث سخت تکلیف اور اذیت کا شکار ہے، جس کا علاج شروع کردیا گیا۔

Related Posts