پی آئی اے میں لازمی سروسز ایکٹ لاگو کر دیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی آئی اے میں لازمی سروسز ایکٹ لاگو کر دیا گیا

اسلام آباد: پاکستان کی قومی ائیرلائنز (پی آئی اے) میں لازمی سروسز ایکٹ کو لاگو کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے قومی ایئر لائن پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کے دستخط سے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

حکم نامے کے مطابق تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر پی آئی اے کے آپریشن میں خلل ڈالاگیا، ملازمین پرفرائض کی انجام دہی کے لیے بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

کوئی بھی ملازم حکم عدولی کے باعث اپنے خلاف تادیبی کارروائی کا ذمہ دار ہوگا، پیشہ ورانہ ذمہ داریوں میں غفلت ایکٹ کے تحت جرم کے طور پر لیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:اسٹاک مارکیٹ میں 160 پوائنٹس کا اضافہ

حکمنامے کے مطابق لازمی خدمات ایکٹ کا اطلاق صورتحال سے نمٹنے کا کام کر رہا ہے، تمام شعبوں کے سربراہان ایکٹ کا نفاذ یقینی بنائیں، ادارہ اس وقت غیرمعمولی حالات سے گزر رہا ہے۔

Related Posts