کمبائنڈ ٹاسک فورس 151 کی کمان پاک بحریہ کے سپرد، کموڈور عبدالمنیب نئے کمانڈر تعینات

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کمبائنڈ ٹاسک فورس 151 کی کمان پاک بحریہ کے سپرد، کموڈور عبدالمنیب نئے کمانڈر تعینات
کمبائنڈ ٹاسک فورس 151 کی کمان پاک بحریہ کے سپرد، کموڈور عبدالمنیب نئے کمانڈر تعینات

کراچی: پاکستان نیوی نے کمبائنڈ ٹاسک فورس 151 کی کمان سنبھال لی ہے جبکہ کموڈور عبدالمنیب کو نیا کمانڈر تعینات کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ کمبائنڈ ٹاسک فورس 151 کی کمان پاک بحریہ کے حوالے کردی گئی ہے۔بحرین میں کمانڈ تبدیلی کی تقریب کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کے ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوئی۔

کمانڈ تبدیلی کی تقریب میں پاک ترکی سفراء، عسکری حکام اور دیگر شخصیات شریک ہوئیں۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستان نیوی پہلے بھی 8 بار اِس کمانڈ کو سنبھالتے ہوئے اپنے فرائض سرانجام دے چکی ہے۔قبل ازیں یہ کمانڈ ترکی کے پاس رہی۔

ترجمان پاک بحریہ نے کہا کہ پاکستان نیوی کے کموڈور عبدالمنیب کو کمبائنڈ ٹاسک فورس 151 کا نیا کمانڈر مقرر کیا گیا۔نئے کمانڈر کمبائنڈ ٹاسک فورس 151 کموڈور عبدالمنیب نے سبکدوش کمانڈر کی خدمات کو سراہا۔

تبدیلئ کمانڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کموڈور عبدالمنیب نے کہا کہ پاکستان نیوی خطے میں قیامِ امن و استحکام کیلئے دیگر بحریہ افواج کے ہمراہ شانہ بشانہ خدمات سرانجام دیتی رہے گی۔

واضح رہے کہ کمبائنڈ ٹاسک فورس 151 کمبائنڈ میری ٹائم فورس کی نگرانی میں کام کر رہی ہے جس کا مقصد بحری ڈاکوؤں، قزاقی اور آبی دہشت گردی کی روک تھام ہے۔ عسکری حکام اور سفراء نے نئے کمانڈر کو مبارکباد پیش کی۔ 

 

Related Posts