نیب آرڈیننس سے متعلق اپوزیشن و اتحادی جماعتوں سے مشاورت کیلئے کمیٹی تشکیل

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

NAB approves inquiry against former ministers

اسلام آباد : حکومت نے نئے قومی احتساب بیورو ترمیمی آرڈیننس کے حوالے سے اپوزیشن اور اتحادی جماعتوں سے مشاورت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈرز اور ماہرین سے بات چیت کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

اس سے قبل وفاقی حکومت نے موجودہ آرڈیننس کی میعاد ختم ہونے کے بعد نیا آرڈیننس لانے کا فیصلہ کیا تھا۔

نیا آرڈیننس بنانے کا کام وزارت قانون و انصاف کو دیا گیا تھا کیونکہ حکومت نے حال ہی میں ختم ہونے والے آرڈیننس کو دوبارہ پارلیمنٹ سے توثیق کا فیصلہ نہیں کیا تھا۔

مزید پڑھیں: آٹا ، چینی اسکینڈل کی رپورٹ میں دو ہفتے کی تاخیر، معاملہ کھٹائی میں پڑگیا

اس حوالے سے مزید معلوم ہوا ہے کہ وزارت قانون نے نئے آرڈیننس پر کام کرنا شروع کردیا ہے جو پچھلے سے مختلف ہوگا کیونکہ اس میں بہت سارے حصے تبدیل کیے جارہے ہیں۔

Related Posts