کراچی میں آٹا45روپے فی کلو ریٹیل قیمت پر فروخت ہوگا، خلاف ورزی پر جرمانوں کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ہوگیا
20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ہوگیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : ڈھائی نمبر آٹے کی ایکس مل قیمت43 روپے، ریٹیل قیمت45 روپے فی کلوپر اتفاق ہوگیا، فلور ملز43 روپے فی کلو آٹا مارکیٹ میں سپلائی   کرنے کی پابندہوں گی، سرکاری قیمت پرآٹا فروخت نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی، بھاری جرمانے عائد ہوں گے۔

کمشنر کراچی کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں فلو رملز،ہول سیل گروسرز،ریٹیلرایسوسی ایشن کے نمائندوں کی شرکت۔ کمشنر کراچی افتخار علی شلوانی کی زیرصدارت اجلا س میں ڈھائی نمبر آٹے کی ایکس مل قیمت43 روپے فی کلو مقرر کرنے کے فیصلے کے بعد کراچی کی ریٹیل مارکیٹوں میں ڈھائی نمبر آٹا 45روپے فی کلو کی ریٹیل قیمت پر فروخت کیا جائے گا۔

کمشنر کراچی افتخار علی شلوانی کی زیرصدارت اجلا س میں کراچی ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن، فلور ملز ایسوسی ایشن، ریٹیلرز ایسوسی ایشن سمیت دیگر تاجر نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

مزید پڑھیں: بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ صارفین پر نہیں پڑے گا۔نیپرا کا وضاحتی بیان آگیا

اجلاس میں فلور ملوں کوگندم کی دستیابی اور فلور ملوں سے آٹے کی ریٹیل مارکیٹ میں سرکاری قیمت پر فراہمی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا  گیا اور اس بات پر اتفاق کیا  گیا کہ فلور ملزڈھائی نمبر آٹے کا 10کلو بیگ43روپے فی کلو کے حساب سے 430روپے کی قیمت پر فراہم کرنے کی پابند ہوں گی۔

10کلو آٹے کا بیگ45روپے فی کلو کے حساب سے450روپے کی ریٹیل قیمت پر مارکیٹ میں فروخت کیا جائے گا۔ کمشنر کراچی کے طے کردہ آٹے کے سرکاری نرخ سے زائد قیمت پر آٹے کی فروخت پر جرمانے عائد کیے جائیں گے۔

Related Posts