کراچی: کمشنر کراچی کی جانب سے سبزیوں کی قیمتوں کی نئی فہرست جاری کردی گئی ہے۔
کمشنر کراچی سلیم راجپوت کی جاری کردہ فہرست کے مطابق آلو درجہ اول کی قیمت 75 روپے فی کلو، پیاز بڑی 105روپے، پیاز چھوٹی 68 روپے، پھول گوبھی درجہ اول 47 روپے جبکہ پھول گوبھی درجہ دوم کی قیمت 28 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔
Vegetables Price Listجاری کردہ فہرست میں گول لوکی کی قیمت 29 روپے، توری درجہ اول 35 روپے، توری درجہ دوم 23 روپے، ٹماٹر درجہ اول 107 روپے جبکہ ٹماٹر درجہ دوم کی قیمت 66 روپے فی کلو مقرر کردی گئی ہے۔
ستمبر میں چین سے 7 ملین ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری موصول ہوئی
دوسری جانب ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی ہے، گھی میں 23 روپے فی کلو سے لے کر 38 روپے تک کی کمی کی گئی۔
اس کے علاوہ کوکنگ آئل کی قیمت میں 13 روپے فی لیٹر سے لے کر 36 روپے فی لیٹر تک کی کمی کی گئی۔
ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز کا کہنا ہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کردیا گیا ہے، کمی عام صارفین کی سہولت کے لیے کی گئی ہے۔