کمشنر کراچی نے سبزیوں کی قیمتوں کی نئی فہرست جاری کردی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: کمشنر کراچی کی جانب سے سبزیوں کی قیمتوں کی نئی فہرست جاری کردی گئی ہے۔

کمشنر کراچی سلیم راجپوت کی جاری کردہ فہرست کے مطابق آلو درجہ اول کی قیمت 74 روپے فی کلو، پیاز بڑی 118 روپے، پیاز چھوٹی 89 روپے، پھول گوبھی درجہ اول 32 روپے جبکہ پھول گوبھی درجہ دوم کی قیمت 20 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

31ST OCTOBER VEGETABLE LIST

جاری کردہ فہرست میں گول لوکی کی قیمت 44 روپے، توری درجہ اول 48 روپے، توری درجہ دوم 29 روپے، ٹماٹر درجہ اول 148 روپے جبکہ ٹماٹر درجہ دوم کی قیمت 104 روپے فی کلو مقرر کردی گئی ہے۔

وفاقی حکومت نے گیس کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا

دوسری جانب ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی ہے، گھی میں 23 روپے فی کلو سے لے کر 38 روپے تک کی کمی کی گئی۔

اس کے علاوہ کوکنگ آئل کی قیمت میں 13 روپے فی لیٹر سے لے کر 36 روپے فی لیٹر تک کی کمی کی گئی۔

ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز کا کہنا ہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کردیا گیا ہے، کمی عام صارفین کی سہولت کے لیے کی گئی ہے۔

Related Posts