آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام سے پاکستان ٹینس فیدریشن کے نائب صدر کی ملاقات

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

IG sindh ATFU
آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام سے پاکستان ٹینس فیدریشن کے نائب صدر کی ملاقات

کراچی: آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام سے پاکستان ٹینس فیڈریشن کے نائب صدر خالد جمیل شمسی کی قیادت میں وفد کی ملاقات ،خالد جمیل شمسی نے آئی جی سندھ کو کمشنر کراچی اور روٹری کلب ایشین ٹینس فیڈریشن انڈر 14سپر سریز ٹینس چمپئن شپ کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

پاکستان ٹینس فیدریشن کے نائب صدر اور شمسی ٹینس اکیڈمی کے سربراہ خالد جمیل شمسی کی قیادت میں کمشنر کراچی اور روٹری کلب ATFانڈر 14سپر سریز ٹینس چمپئن شپ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے وفد سے اپنے دفتر میں ملاقات کی اس موقع پر ٹورنامنٹس کے کوارڈینٹر غلام محمد خان ،گلزار فیروز ،سمیر شمسی ،سید عادل ابراہیم ،توقیر نعیم اور خالد رحمانی بھی موجود تھے ۔

اس موقع پر خالد جمیل شمسی نے دونوں چمپئن شپ سے متعلق آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام کو تفصیلی بریفنگ دی اور اُن سے12نومبر کو افتتاحی اور 23نومبرکو اختتامی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی دعوت دی ۔

خالد جمیل شمسی نے اس موقع پر کمشنر کراچی افتخار شالوانی ،ڈپٹی کمشنر سائوتھ سید صلاح الدین احمد ،ڈپٹی انسپکٹر جنرل سائوتھ شرجیل کریم کھرل اور بلدیہ کورنگی کے ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن محمد ارشد اسسٹنٹ کمشنر سول لائنز فاطمہ بشیر اور کراچی جیم خانہ کی انتظامیہ کا بھی چمپئن شپ کے انعقاد کے حوالے سے انتظامات میں تعاون پر اظہار تشکر کیا۔

یہ بھی پڑھیں پی ایس ایل 5ڈرافٹ: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پہلا کھلاڑی منتخب کرےگی

اس موقع پر آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام نے سندھ پولیس کی جانب سے دونوں چمپئن شپ کے انعقاد میں بھر پور تعاون کا یقین دلا یا اور کہاکہ وہ 12نومبرکو کراچی جیم خانہ میں افتتاحی نمائشی میچ میں حصہ لیں گے اور 23نومبرکو اختتامی تقریب میں شرکت بھی کرینگے۔

انہوںنے اس موقع پر خالد جمیل شمسی کو ہدایت کی کہ وہ کراچی میں ٹینس کھیل کے فروغ کے لئے ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ایڈمن کیپٹن (ر) عاصم خان قائم خانی سے ملاقات کریں اور کراچی میں ایک اعلیٰ سطحی ٹورنامنٹ سندھ پولیس کی سرپرستی میں منعقد کرائیں انہوں نے یہ بھی کہاکہ کارساز میں پولیس گراؤنڈ پر ٹینس کورٹ بنا ئے جائیں جس میں سندھ پولیس ہر ممکن تعاون کرے گی۔

اس کے علاوہ کراچی میں کسی بھی جگہ اگر ٹینس کورٹ کے قیام کی لئے میں بذات خود اور سندھ پولیس اس میں بھر پور تعاون کرے گی آئی جی سندھ نے موقع پر موجود SSPتوقیر احمد نعیم کو ہدایت جاری کی کہ وہ دونوں چمپئن شپ میں آرگنائزنگ کمیٹی کے ساتھ رابطے میں رہیں اور کسی بھی قسم کے مسئلہ کے حل کے لئے وہ متعلقہ حکام کو میری طرف سے ہدایت جاری کریں۔

انہوںنے اس توقع کا اظہار کیا کہ ایشیاء بھر سے آئے ہوئے کھلاڑیوں کو بھر پور سہولیات شمسی اکیڈمی فراہم کرے گی اور ان چمپئن شپ کے ذریعے پاکستان کا سافٹ امیج دنیا میں جائیگا ۔

اس موقع پر چمپئن شپ کے کوارڈینٹر غلام محمد خان نے اعلان کیا کہ 12نومبر شمپئن شپ کے افتتاح کے موقع پر ایک عظیم الشان نمائشی ٹینس مقابلہ منعقدہ کیا جائیگا جس میں آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام ،کمشنر کراچی افتخار شالوانی ،ڈی آئی جی سائوتھ شرجیل کریم کھرل اور ڈپٹی کمشنر سائوتھ سید صلاح الدین احمد حصہ لیں گے ۔

Related Posts