داتا کی نگری لاہور سے تعلق رکھنے والے نامورمزاحیہ ٹی وی و فلم ایکٹر اشرف راہی عارضۂ قلب میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اداکار اور فلم اسٹار اشرف راہی کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد لاہور کے ہسپتال میں داخل کروایا گیا، جہاں وہ علاج کے دوران چل بسے۔
لاہورکے علاقے غوث الاعظم جیل روڈ پر واقع پی آئی سی ہسپتال میں اشرف راہی کو علاج کے لیے لایا گیا تھا جبکہ انہوں نے وفات کے بعد 3 بیٹے اور 1 بیٹی وارث چھوڑے ہیں۔
اداکاراشرف راہی ٹی وی اور اسٹیج ڈراموں کی جان سمجھے جاتے تھے۔ انہوں نے مزاحیہ اداکاری، اسٹیج پرفارمنس اور فلم رولز میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔
اشرف راہی کے اہلِ خانہ کے مطابق ان کی نمازِ جنازہ آج ظہر کے بعد لاہور کے علاقے لال پل پنج پیر کے قریب گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی۔ نمازِ جنازہ میں شعبۂ اداکاری اور میڈیا سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی شریک ہوں گی۔
فلم، ٹی وی اور اسٹیج پر کام کے دوران اشرف راہی نے بے شمار رولز کیے۔ انہوں نے پنجابی فلموں میں بھی کام کیا اور پنڈ دی کڑی اور مجاجن نامی فلموں میں کیرکٹر ایکٹنگ کی۔