سجل کا بیان مضحکہ خیز تھا، ہمایوں سعید کا مذاق نہیں اڑایا، کامیڈین آدی عدیل

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Comedian Aadi clears the air regarding his jab at Sajal Aly

پاکستان کے معروف کامیڈی اداکار آدی عدیل امجد نے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر سجل علی اور ہمایوں سعید کے حوالے سے تنقید پر اپنے موقف کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ سجل کا بیان مضحکہ خیز تھا،میں  نے ہمایوں سعید کی تضحیک نہیں کی۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف مزاحیہ اداکار آدی عدیل نے حال ہی میں نیٹ فلکس سیریز دی کراؤن کا ذکر کرتے ہوئے اداکارہ سجل علی کی نقل کرتے ہوئے کہا کہ مجھے لیڈی ڈیانا کے کردار کی پیشکش ہوئی تھی، تاہم بعد ازاں آدی کو اس مذاق سے پیچھے ہٹنا پڑ گیا۔

حال ہی میں اداکارہ سجل علی نے کہا کہ مجھے ہالی ووڈ میں کردار ادا کرنے کی پیشکش ہوئی جو نازیبا مناظر کے باعث ٹھکرائی۔ سجل کا مزید کہنا تھا کہ ایسے رولز باڈی ڈبل کرکے ادا کیے جاسکتے تھے، مگر پھر بھی مجھے یہ مناسب نہیں لگا۔

مزید پڑھیں:لیڈی ڈیانا کے کردار کی پیشکش، آدی عدیل کو سجل سے مذاق مہنگا پڑ گیا

دوسری جانب اداکار ہمایوں سعید کے نیٹ فلکس میں کاسٹ کیے جانے کی خبریں زیر گردش ہیں جن کے تناظر میں آدی عدیل نے سجل کی نقل اتارتے ہوئے کہا کہ مجھے دی کراؤن میں لیڈی ڈیانا کا کردار آفر ہوا لیکن ہمایوں سعید کے ساتھ بولڈ مناظر کے باعث ٹھکرادیا۔

خیال رہے کہ نیٹ فلکس سیریز دی کراؤن کے پانچویں سیزن میں ہمایوں سعید لیڈی ڈیانا کی دیرینہ محبت کے طور پر ڈاکٹر حسنات کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے جو پاکستانی نژاد برطانوی سرجن تھے اور لندن کے رائل برامپٹن ہسپتال میں پریکٹس کیا کرتے تھے۔

Related Posts