میمن گوٹھ میں کومبنگ آپریشن، گھر گھر تلاشی، 6 ملزمان گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی،پولیس کی بروقت کارروائی، اغوان گینگ کے دو ڈکیت گرفتار
کراچی،پولیس کی بروقت کارروائی، اغوان گینگ کے دو ڈکیت گرفتار

کراچی : میمن گوٹھ میں پولیس کا ریپڈ رسپانس فورس کے ہمراہ کومبنگ آپریشن،گلیوں کو سیل کر کے گھر گھر تلاشی،سنگین جرائم میں ملوث ملزمان سمیت اسٹریت کرمنل اور منشیات فروش سمیت 6ملزمان کوگرفتارکرلیا گیا۔

 میمن گوٹھ میں کومبنگ آپریشن انٹیلی جنس اطلاعات پر کیا گیا،پولیس نے جام گوٹھ، ملا عیسیٰ گوٹھ اور سموں گوٹھ کی مخصوص گلیوں کو سیل کر کے گھر گھر تلاشی لی۔آپریشن کے دوران خواتین پولیس اہلکار بھی موجود رہیں۔

علاقے کی تلاشی کے دوران سنگین جرائم میں ملوث ملزمان سمیت اسٹریت کرمنل اور منشیات فروش سمیت 6ملزمان کو گرفتار کیا۔

پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے ڈیڑھ کلو سے زائد چرس اور مختلف نوعیت کا غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن برآمد کرلیا۔

گرفتار ملزمہ مسمات شمع گل کو عدالت نے قتل کے مقدمے میں اشتہاری قرار دیا تھادیگر گرفتار ملزمان عادی مجرم ہیں اور سنگین نوعیت کے مقدمات میں گرفتار ہو کر پہلے بھی جیل جا چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:تاجروں کیلئے بری خبر، سندھ میں مارکیٹس رات 9 بجے بند کرنیکا اعلان

پولیس نے بارہ افراد کو حراست میں لیا جنکی جانچ کا عمل جاری ہے۔گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

گرفتار شدگان میں مسمات شمع گل، دانیال، عمیر، شوکت، زاکر علی اور جمن شامل،ملزمان سے برآمد اسلحہ فارنزک معائنے کیلئے روانہ کر دیا گیا۔

Related Posts