پنجاب گندم نہیں دیگا تو سندھ سے گیس بھی نہیں ملے گی، فردوس شمیم نقوی کی دھمکی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PTI's Firdous Shamim Naqvi resigns from Sindh Assembly

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی کا کہنا ہے کہ پنجاب گندم نہیں دیگا تو سندھ سےگیس بھی نہیں ملے گی،   2023 میں لوڈشیڈنگ مکمل طور پر ختم ہوجائیگی۔

تحریک انصاف کے رہنماء سے جب کچھ نا ہوسکا تو عوام کو مشورہ بھی دے ڈالا کہ لوڈشیڈنگ کے اوقات کار جاننے کے لئے نیپراکی ویب سائٹ سے رابطہ کرکے شکایت درج کرائیں ۔

کراچی میں بڑھتی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے عوامی نمائندوں نے کے الیکٹرک کے ہیڈ افس کا رخ کرلیا ہے۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی راجہ اظہر شاہنواز جدون رابستان خان ،سنجے پروانی ،سدرہ عمران اور شہزاد قریشی نے کے الیکٹرک آفس کے باہر احتجاج کیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے کراچی میں جاری لوڈشیڈنگ کے خاتمے کی بات کرنے کی بجائے 2023میں لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا دعویٰ کرڈالا ۔

ایک سوال کے جواب میں فردوس شمیم کا کہنا تھا کہ پنجاب گندم نہیں دیگا تو اسے سندھ سے گیس بھی نہیں ملے گی ۔فردوس شمیم نقوی فردوس شمیم کا کہنا تھا کہ عوامی مسائل کے حل تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

مزید پڑھیں: کورونا نے پھر سر اٹھالیا، سندھ میں مارکیٹس رات 9 بجے بند کرنیکا فیصلہ

اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی کا کہنا تھا کہ سوئی سدرن گیس سے بات کے بعد ہی بتا سکیں گے کہ کے الیکٹرک کی جانب سے لوڈشیڈنگ کیوں کی جارہی ہے ۔

Related Posts