اجتماعی جدوجہد سے پاکستان کومضبوط معاشی ملک بناناہوگا،ایس ایم منیر

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

الیکشن میں کامیابی کے بعدبزنس ویمن کو بھرپور نمائندگی فراہم کرینگے،ایس ایم منیر
الیکشن میں کامیابی کے بعدبزنس ویمن کو بھرپور نمائندگی فراہم کرینگے،ایس ایم منیر

کراچی:یونائٹیڈ بزنس گروپ کے سرپرست اعلیٰ اور ایف پی سی سی آئی کے سابق صدر ایس ایم منیر نے کہا ہے کہ بحیثیت قوم ہمیں اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے تمام تر اختلافات سے بالاتر رہ کرکام کرتے ہوئے پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنا ہوگاتاکہ اجتماعی جدوجہد سے پاکستان کامعاشی طور پر مضبوط ملک بننے کے خواب کی تعبیر ثابت ہوسکے۔

انہوں نے یہ بات ٹیلی فون پر عید کی مبارکباددینے والے یو بی جی کے سیکریٹری جنرل یو بی جی زبیر طفیل، خالد تواب،گلزارفیروز،سیدمظہر علی ناصر،اختیار بیگ،نوراحمدخان،حنیف گوہر،طارق حلیم، شیخ عمر ریحان،فرحان الرحمان، نویدبخاری اوردیگر یو بی جی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔

ایس ایم منیر نے کہا کہ موجودہ حکومت کی مثبت پالیسیوں کی وجہ سے جی ڈی پی کی شرح بھی تیزی سے بڑھ رہی ہے اور خوش آئند بات یہ ہے کہ عالمی سطح پر پاکستان کی ریٹنگ بہتر ہورہی ہے،کورونا وائرس وباء کے باوجود پاکستان میں حالات قدرے بہتر ہورہے ہیں اور ایکسپورٹ میں بھی بہتری آرہی ہے لیکن جو مثبت نتائج ملے ہیں وہ کورونا وائرس کی وجہ سے متاثر ہورہے ہیں۔

مزید پڑھیں:عید سے قبل کاوربار کی بندش سے تاجروں کے 400 ارب ڈوب گئے، جمیل پراچہ

انہوں نے کہا کہ یو بی جی نے 5اسالہ اقتدار میں ایف پی سی سی آئی کی شان میں اضافہ کیالیکن چور دروازوں سے فیڈریشن ہاؤس میں داخل ہونے والوں نے ایف پی سی سی آئی کا وقار خاک میں ملا دیا، صرف اخباری خبروں سے فیڈریشن کی کارکردگی بہتر نہیں ہوسکتی، ہم نے اپنے چیئرمین افتخار علی ملک کے ساتھ ملکرایف پی سی سی آئی کی5 عالیشان عمارتیں بناکر دی ہیں۔

اسلام آباد میں عالیشان فیڈریشن ہاؤس کی عمارت بنائی ہے اوریو بی جی ایف پی سی سی آئی میں اقتدار میں ہویا نہ ہو آئندہ بھی ہم بزنس کمیونٹی کے بہتر مفاد میں ہی کام کرتے رہیں گے۔ایس ایم منیرکہنا تھا کہ مثبت پالیسی سازی سے پاکستان میں اقتصادی انقلاب رونما ہوگااور پاکستان ترقی کی جانب گامزن ہوگا۔

پنجاب کی بزنس کمیونٹی ملکی معاشی استحکام میں سب سے نمایاں کردار ادا کررہی ہے حالانکہ طویل عرصہ تک سے انہیں گیس کی قلت کا سامنارہا ہے اور بجلی کی طویل لوڈ شینگ نے بھی انکے کاروبار کو شدید متاثر کیا ہے جبکہ کراچی سمیت سندھ کی بزنس کمیونٹی ہمارا سرمایہ ہے اور نامساعد حالات میں بھی بزنس کمیونٹی اور صنعتکار اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں لیکن ان مشکلا ت کے باوجود پاکستان کے صنعتکار نہ صرف برآمدات کو جاری رکھے ہوئے ہیں بلکہ کوروناسے پیدا شدہ مسائل کے باوجود مزدوروں کے مزیدبے روزگارہونے سے بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔

Related Posts