کوسٹ گارڈز کی کارروائی، 59 کلوگرام منشیات برآمد، اسمگلر گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کوسٹ گارڈز کی کارروائی، 59 کلوگرام کی منشیات برآمد، اسمگلر گرفتار
کوسٹ گارڈز کی کارروائی، 59 کلوگرام کی منشیات برآمد، اسمگلر گرفتار

کراچی: پاکستان کوسٹ گارڈز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے سوزوکی بولان گاڑی سے 59 کلو گرام کی منشیات برآمد کر لی ہیں، اسمگلر کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز نے آج خفیہ ذرائع سے سعید آباد کراچی کے علاقے سے منشیات اسمگل ہونے کی اطلاع موصول ہونے پر کارروائی کی۔ ڈی جی پاکستان کوسٹ گارڈز نے متعلقہ کمانڈرز کو اپنے علاقے میں چیکنگ مزید سخت کرنے کا حکم دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

گھر میں آگ لگنے سے 3 بچے جھلس کر جاں بحق،5افرادزخمی

پاکستان کوسٹ گارڈز کے موبائل گشت کے دوران مشکوک نقل و حرکت پر ایک گاڑی کا تعاقب کیا گیا۔ سوزوکی بولان کو روک کر تلاشی لی گئی جس کے دوران 59 کلو گرام اعلیٰ  معیار کی کرسٹل برآمد ہوئی۔ اسمگلر کو موقعے پر حراست میں لے لیا گیا۔

کوسٹ گارڈز کو خدشہ ہے کہ برآمد کی گئی منشیات سمندر کے راستے بیرونِ ملک اسمگل ہونا تھی۔ پکڑی گئی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت لاکھوں امریکی ڈالرز جبکہ پاکستانی کرنسی میں 1 کروڑ 79 لاکھ 90 ہزار روپے بنتی ہے۔

برآمد کی گئی منشیات اور اسمگلر کو تحویل میں لے کر مزید تفتیش جاری ہے۔ کوسٹ گارڈز کا کہنا ہے کہ ہم ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے ہمہ وقت مصروفِ عمل ہیں۔ ملکی معیشت کے استحکام کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ 

 

Related Posts