آرمی چیف توسیع کیس: وزیر اعظم نے آج حکومتی ترجمانوں کا اجلاس طلب کر لیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آرمی چیف توسیع کیس: وزیر اعظم نے آج حکومتی ترجمانوں کا اجلاس طلب کر لیا
آرمی چیف توسیع کیس: وزیر اعظم نے آج حکومتی ترجمانوں کا اجلاس طلب کر لیا

وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے آج حکومتی ترجمانوں کا اہم اجلاس وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں طلب کر لیا ہے جس کے دوران آرمی چیف توسیع کیس معاملات پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

دارالحکومت اسلام آباد کے وزیر اعظم ہاؤس میں تمام پارٹی ترجمانوں کو اپنی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ترجمان اجلاس کے دوران وزیر اعظم عمران خان حکومتی نمائندہ ترجمانوں کو سپریم کورٹ فیصلے پر آگاہی دیں گے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت شام پانچ بجے پارٹی ترجمانوں کے اجلاس کے دوران آرمی چیف توسیع کیس پر سپریم کورٹ کی طرف سے چیف آف آرمی اسٹاف کی مدتِ ملازمت میں 6 ماہ کی توسیع پر بریفنگ دی جائے گی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  سپریم کورٹ نے  آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں6 ماہ مشروط توسیع کی اجازت دیتے ہوئے حکومت کو 6ماہ میں قانون سازی کی ہدایت کردی۔

چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں  گزشتہ روز ججز کے 3 رکنی بینچ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق کیس کی سماعت کی،حکومت کی طرف سے کیس کا دفاع کرنے کے لیے اٹارنی جنرل انور منصور ، سابق وزیر قانون فروغ نسیم اور دیگر پیش ہوئے جس کے بعد سماعت کا آغاز کیا گیا۔

 چیف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمین توسیع کے حوالے سے فیصلہ سناتے ہوئے سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ حکومت نے آرمی چیف کی مدمت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے قوانین سے انحراف کیا،حکومت باربار مؤقف تبدیل کرتی رہی ، کبھی دوبارہ تعیناتی کبھی دوبارہ توسیع کا کہا جاتا رہا۔

مزید پڑھیں: آرمی چیف  کی مدتِ ملازمت میں 6ماہ کی توسیع

Related Posts