آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے سدرن کمانڈ ہیڈ کوارٹرز کوئٹہ کا دورہ کیاجہاں انہیں خوشحال بلوچستان پروگرام پر بریفنگ دی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سدرن کمانڈ ہیڈ کوارٹر ز کوئٹہ کے دورےکےموقع پرآرمی چیف کو خوشحال بلوچستان پروگرام کے تحت شروع کئے گئے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امن وامان برقراررکھنےکےلیےپاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کوششوں کو سراہا، آرمی چیف نے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے ہمراہ نسٹ کوئٹہ کیمپس کا بھی افتتاح کیا۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوان قابل ہیں، آنے والے مواقع سے فائدے کے لیے تیار رہیں۔
آرمی چیف نے کہا کہ مثبت اقدامات سے دیرپا امن و استحکام ایا ہے، پاکستان مستقل امن اور استحکام کی جانب تیزی سے گامزن ہے، بلوچستان کے طلبا مختلف شعبوں میں مواقعوں کے لیے خود کو تیار کریں۔