انسانی المیے سے بچنے کے لیے دنیا افغانستان کی مدد کرے، آرمی چیف

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

انسانی المیے سے بچنے کے لیے دنیا افغانستان کی مدد کرے، آرمی چیف
انسانی المیے سے بچنے کے لیے دنیا افغانستان کی مدد کرے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں ایک اور انسانی المیے سے بچنے کے لیے دنیا کو مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے ان خیالات کا اظہار آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بدھ کے روز نیٹو کے سینئر سول نمائندے اسٹیفینو پونٹیکورو سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور ، خطے میں امن و استحکام اور افغانستان کی اندرونی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال گیا۔ مہمان خصوصی اسٹیفینو پونٹیکورو نے افغانستان کی صورتحال اور خطے میں امن کے لیے کی جانی والی پاکستان کی کوشش کی تعریف کی۔

یہ بھی پڑھیں 

پاکستان نے ایک بار پھر مقبوضہ کشمیر کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھا دیا

روس نے بین الاقوامی کانفرنس میں طالبان کی امداد کا مطالبہ کردیا

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق اسٹیفینو پونٹیکورو نے افغانستان کی صورتحال کے تناظر میں پاکستان کے تعاون بڑھانے اور نیٹو ممالک کی جانب سے تمام امور تبادلہ پر خیال کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گزشتہ ہفتے افغانستان میں امن کے لیے پاکستانی کوششوں کے عزم کا اعادہ کیا تھا۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ تمام پڑوسی ممالک انسانی ہمدردی کے تحت افغانستان کی تعمیر نو میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

Related Posts