آرمی چیف کا دورہ قطر،عسکری قیادت اور اعلیٰ سرکاری حکام سے ملاقات

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آرمی چیف کا دورہ قطر،عسکری قیادت اور اعلیٰ سرکاری حکام سے ملاقات
سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیدیا

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ،قطری عسکری قیادت اور اعلیٰ سرکاری حکام کی ملاقاتوں کے دوران خطے میں امن و استحکام کے لئے پاکستان کی مستقل کوششوں کو سراہا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں میں قطری عسکری قیادت اور اعلیٰ سرکاری حکام نے خطے میں امن و استحکام کے لئے پاکستان کی مستقل کوششوں کو بھی سراہا اور دونوں برادر ممالک کے مابین بہتر تعلقات کے لئے کام جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔

دونوں فریقوں نے تمام شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔پاک فوج کے سربراہ اور قطری نائب وزیراعظم ڈاکٹرخالد بن محمد آل آتیہ،وزیردفاع لیفٹیٹنٹ جنرل غدم بن شاہین چیف آف اسٹاف قطرآرمڈ فورسز سے اہم گفتگو بھی ہوئی۔

ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی، دفاع اور سلامتی تعاون اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین خوشگوار تعلقات اور اخوت کے گہرے جذبے کی ایک عظیم تاریخ ہے۔

جو ایک پائیدار شراکت میں تبدیل ہو رہے ہیں۔معززین نے خطے میں امن و استحکام کے لئے پاکستان کی مستقل کوششوں کو بھی سراہا اور دونوں برادر ممالک کے مابین بہتر تعلقات کے لئے کام جاری رکھنے کا عہد کیا۔ دونوں فریقوں نے تمام شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔

مزید پڑھیں: بلوچستان کا امن و خوشحالی پاکستان کے امن و خوشحالی کا ضامن ہے، آرمی چیف

Related Posts