آرمی چیف کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات، ملکی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آرمی چیف کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات، ملکی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال
آرمی چیف کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات، ملکی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے جمعرات کو اسلام آباد میں وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم اور آرمی چیف نے ملک کی سلامتی کے امور اور جمعہ کو ہونے والی قومی سلامتی کی میٹنگ پر تبادلہ خیال کیا۔

ذرائع نے مزید کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے فوجیوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا، اس موقع پر دونوں نے ملک بھر میں دہشت گردی کی لعنت کو کچلنے کا عہد کیا۔

اس سے قبل بدھ کو دو روزہ 254ویں کور کمانڈرز کانفرنس میں دہشت گردوں کے خلاف بلا تفریق لڑنے اور پاکستانی عوام کی امنگوں کے مطابق اس لعنت کو ختم کرنے کا عزم کیا گیا۔

مزید پڑھیں:روس کے خلاف جنگ میں افغان طالبان کا ساتھ پشتونوں نے دیا۔عمران خان

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیر صدارت کانفرنس 27 سے 28 دسمبر کو جنرل ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوئی،کانفرنس کے دوران فوج کے پیشہ ورانہ اور تنظیمی امور کا جامع جائزہ لیا گیا۔

Related Posts