آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا ایس ایس جی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا ایس ایس جی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ
آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا ایس ایس جی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر کے وزیرستان اور ایس ایس جی ہیڈ کوارٹرز کے دورہ سے واضح ہوا کہ بنوں آپریشن دہشتگردی کے خلاف حتمی جنگ کا نقطہ آغاز ثابت ہوگا، دہشتگردوں کی بڑی تعداد میں ہلاکتوں کو کالعدم تحریک طالبان پاکستان بھی اپنا بڑا نقصان سمجھ رہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزآرمی چیف سید عاصم منیر نے وزیرستان، ایس ایس جی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا تھا، دورہ اس اہمیت کا حامل ہے جس سے فوج، عوام اور دہشت گردوں کو مضبوط پیغام گیا۔

بنوں آپریشن یرغمال بنائے جانے کی صورتحال کے تاریخ کے کامیاب ترین آپریشنز میں لکھا جائے گا، آپریشن بہترین پیشہ وارانہ طریقے اور انتہائی صبر آزما مراحل میں مکمل کیا گیا، اس دوران پاک آرمی نے پیچیدہ ماحول یا کسی اور فیکٹر کا کوئی دباؤنہیں لیا۔

آرمی چیف نے بنوں آپریشن کے ہیرو ایس ایس جی کمانڈوز کو ماتھے کا جھومر قرار دیا، آرمی چیف کے عزم سے واضح ہوا بنوں آپریشن دہشت گردی کی جنگ کی آخری لڑائی کا نقطہ آغاز ثابت ہو گا۔

سپہ سالار نے واضح کیا کہ لڑائی کو دہشت گردوں کے گڑھ تک لے جائیں گے، آرمی چیف نے دہشت گردی کے گٹھ جوڑ کو حتمی طور پر توڑنے کا پیغام بھی دے دیا۔

مزید پڑھیں:چمن میں دہشت گردوں کی فائرنگ، لیویز اہلکار جاں بحق

واضح رہے کہ تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے ایک بار پھر ریاستی رٹ چیلنج کرنے کا ماحول پیدا ہو گیا، بنوں آپریشن سے دہشت گردی کی صورتحال پر ڈرامائی اثرات مرتب ہوئے۔

Related Posts