لسبیلہ آر سی ڈی ہائی وے پر مسافر کوچ الٹ گئی، خواتین اور بچوں سمیت 14 افراد جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لسبیلہ آر سی ڈی ہائی وے پر مسافر کوچ الٹ گئی، خواتین اور بچوں سمیت 14 افراد جاں بحق
لسبیلہ آر سی ڈی ہائی وے پر مسافر کوچ الٹ گئی، خواتین اور بچوں سمیت 14 افراد جاں بحق

کوئٹہ: لسبیلہ آر سی ڈی ہائی وے پر مسافر کوچ الٹنے کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 14 افراد جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ابتدائی طور پر لسبیلہ حادثے کے نتیجے میں 11 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں، تاہم ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 14 ہوچکی ہے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز رات گئے پیش آنے والے افسوسناک حادثے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی میتوں اور زخمی افراد کو سول ہسپتال اوتھل منتقل کر دیا گیا ہے۔ حادثے کا شکار ہونے والی مسافر کوچ پنجگور سے کراچی جارہی تھی۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل شیخوپورہ میں موٹر وے انٹرچینچ کے قریب گاڑی الٹ جانے کے باعث ماں اور 2 بچیاں جاں بحق ہو گئی ہیں۔ 

 گاڑی میں گزشتہ برس 20 اکتوبر کے روز ماں باپ اور بچے سفر کر رہے تھے جس کے دوران یہ افسوسناک حادثہ گاڑی کا ٹائر پھٹنے کے باعث پیش آیا۔

  مزید پڑھیں:  موٹر وے انٹر چینج کے قریب گاڑی الٹ گئی، ماں اور 2 بچیاں جاں بحق

Related Posts