شہرِ قائد میں سی این جی اسٹیشن مالکان ڈٹ گئے، آج دوسرے روز بھی سوئی سدرن ہیڈ آفس کے باہر احتجاج جاری ہے۔ مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے ہیں جن پر شرم کرو، حیا کرو کے نعرے درج ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں سی این جی اسٹیشن مالکان گزشتہ روز سے سراپا احتجاج ہیں۔ سندھ سی این جی ایسوسی ایشن اور رکشہ یونین سے تعلق رکھنے والے مظاہرین نے ایس ایس جی سی ہیڈ آفس کے باہر ڈیرے ڈال لیے۔
یونائٹیڈ بزنس گروپ نے کامیابی کی دہلیز پر قدم رکھ دیاہے،ایس ایم منیر
کراچی میں گیس کا بحران شدید، شہریوں نے لکڑی کے چولہے لگا لئے