کراچی سمیت سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز 4 روزہ وقفے کے بعد کھل گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی سمیت سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز 4 روزہ وقفے کے بعد کھل گئے
کراچی سمیت سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز 4 روزہ وقفے کے بعد کھل گئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

شہرِ قائد سمیت سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز آج کھل گئے، کراچی میں اسٹیشنز پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جبکہ سی این جی اسٹیشنز 4 روزہ وقفے کے بعد کھلے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آج صبح 7 بجے سے کھلنے والے سی این جی اسٹیشنز شام 7 بجے تک بند ہوں گے جبکہ سی این جی کے لیے پریشان ڈرائیور حضرات نے اسٹیشنز پر گاڑیوں کی لائنیں لگا دی ہیں۔

کراچی کے ساتھ ساتھ سندھ گھر کے مختلف سی این جی اسٹشنز صرف 12 گھنٹوں کے لیے کھلے رہیں گے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی حکام کے مطابق گیس کی مقدار کم ہونے کے باعث ترسیل میں دشواری پیش آ رہی ہے۔

ایس ایس جی سی کے مطابق سی این جی اسٹیشنز کے ساتھ ساتھ گھریلو صارفین کو بھی گیس کی بر وقت اور درست پریشرکے ساتھ ترسیل مشکل ہو رہی ہے۔ گیس پریشر معمول کے مطابق ہونے پر ترسیل بہتر ہوگی۔

حکام کے مطابق سی این جی اسٹیشنز آج شام 7 بجے تک کھلے رہیں گے جس کے بعد آئندہ کا شیڈول جاری کیا جائے۔ سی این جی اسٹیشنز شیڈول میں جاری کردہ اوقات کے مطابق جلد کھلیں گے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  کراچی میں گیس کے کم پریشر کے باعث سی این جی اسٹیشنز 8 گھنٹے کھلنے کے بعدصبح 6 بجے دوبارہ بند کردیئے گئے۔ طویل قطاروں میں لگے شہریوں نے کہاکہ اس ذلت کی گیس سے عزت کا پیٹرول بہتر ہے۔

کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنزکو8گھنٹے گیس کی بحالی کے بعدایک بار پھر3 جنوری کو  گیس کی سپلائی معطل کردی گئی۔ کہا گیا سی این جی اسٹیشنز 8 بجے صبح کھلیں گے۔ 

مزید پڑھیں:  سی این جی اسٹیشنزمیں ایک بار پھر گیس کی سپلائی معطل

Related Posts