کورونا وائرس: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا چینی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا وائرس  سے ہمسایہ ملک چین میں پیدا ہونے والی صورتحال کے حوالے سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے چینی ہم منصب وانگ ژی سے ٹیلیفونک رابطہ کیاہے۔

چین کے اسٹیٹ کاؤنسلر اور وزیر خارجہ وانگ ژی اور شاہ محمود قریشی کے درمیان ہونے والی ٹیلیفونک گفتگو کے دوران کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ہم منصب وانگ ژی کو وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے کورونا وائرس سے نمٹنے کے حوالے سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

اس موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان چین میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے چین کی ہر ممکن معاونت کے لیے تیار ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  چین کے شہر ووہان میں 1000 بستروں پر مشتمل ہسپتال کو کورونا وائرس کے خلاف جنگ کے لیے تیار کر لیا گیا، ہسپتال 5 فروری سے کام شروع کردے گا۔

چینی میڈیا کے مطابق ہوشنشن نامی ہسپتال کی بجلی کی وائرنگ مکمل کر لی گئی ہے جسے ووہان کے مرکز میں تعمیر کیا گیا ہے۔ ہسپتال میں بیک وقت 1000 مریضوں کو داخل کیا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: چین میں  ہسپتال 5 فروری سے کام شروع کرے گا