سندھ حکومت کا ہفتے کے 6 روز کاروبار کھولنے کا فیصلہ، وزیرِ اعلیٰ نے اجازت دے دی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

SHC THROWS OUT PETITION SEEKING CM MURAD’S DISQUALIFICATION

کراچی: سندھ حکومت نے تاجر برادری کا دیرینہ مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے ہفتے کے 6 روز کاروبار کھولنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کا اعلان وزیرِ اعلیٰ سندھ کی اجازت کے بعد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق آج وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہفتے میں 2 دن کاروبار بند رکھنے کی بجائے این سی او سی کے فیصلے کے مطابق کاروبار بند کیا جائے گا۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اتوار کے روز کاروبار بند رکھا جائے گا اور باقی دن کاروباری سرگرمیاں جاری رہیں گی۔ اجلاس کے دوران تعلیمی اداروں کے متعلق بھی اہم فیصلے کیے گئے۔

قبل ازیں اسی اجلاس کے دوران سندھ حکومت نے چھٹی سے آٹھویں جماعت تک کلاسز کل 15 جون سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا جس کا اعلان وزیرِ تعلیم سندھ سعید غنی نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے کہا کہ سندھ کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس میں چھٹی سے آٹھویں جماعت تک کی کلاسز کل بروز منگل 15 جون سے 50 فیصد حاضری کے ساتھ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: سندھ حکومت کا کل سے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ

یاد رہے کہ اِس سے قبل سندھ حکومت نے کاروباری برادری کا مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے صوبے بھر میں 8 بجے شب تک کاروبار کی اجازت دے دی تاہم تمام دکانوں اور مارکیٹس میں کام کرنے والے اسٹاف کی ویکسینیشن لازمی قرار دے دی گئی۔

گزشتہ ہفتے وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا۔ وزیرِ صحت سندھ، وزیرِ تعلیم سعید غنی، بیرسٹر مرتضیٰ وہاب، ناصر شاہ، پولیس افسران اور دیگر اعلیٰ عہدیدار شریک ہوئے۔

مزید پڑھیں: سندھ حکومت نے 8 بجے تک کاروبار کی اجازت دے دی

Related Posts