بجٹ 2021، پنجاب حکومت کا آئندہ مالی سال کیلئے کوئی نیا ٹیکس عائد نہ کرنے کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بطور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ملنے والی سیکیورٹی اور پروٹوکول واپس
بطور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ملنے والی سیکیورٹی اور پروٹوکول واپس

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پنجاب حکومت نے آئندہ مالی سال کیلئے کوئی نیا ٹیکس عائد نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 10 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کے آج پیش کیے جانے والے بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کیلئے کوئی نیا ٹیکس عائد نہیں کیا جائے گا۔

پنجاب حکومت کے بجٹ میں تعلیم کیلئے 424 اعشاریہ 1 ارب اور صحت کیلئے 369 اعشاریہ 3 ارب مختص کیے جانے کی تجاویز زیرِ غور ہیں جبکہ صوبے کا کل ترقیاتی بجٹ کا حجم 560 ارب روپے ہوگا۔

دوسری جانب وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے پارٹی کے مختلف دھڑوں کو منا لیا۔ ہم خیال گروپ، ترین گروپ اور جنوبی پنجاب محاذ نے بجٹ کی منظوری کیلئے پی ٹی آئی حکومت کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے اراکینِ اسمبلی نے بھی ملاقاتیں کیں جن کے دوران صوبائی بجٹ سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور زیرِ غور آئے۔ بجٹ پیش کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔ 

خیال رہے کہ  پنجاب حکومت نئے مالی سال 22-2021ء کیلئے صوبے کا 2 ہزار 653 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کرے گی جس کے متعلق معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت نے 2 ہزار 653 ارب روپے کا بجٹ پیش کرنے کی تیاریاں مکمل کر لیں جس میں ترقیاتی پروگرامز کیلئے 560 ارب روپے رکھنے کی تجویز زیرِ غور ہے۔

پنجاب حکومت کے بجٹ میں جنوبی پنجاب کیلئے 196ارب روپے رکھنے کی تجویز پر غور جاری ہے۔ صحت اور تعلیم کے ترقیاتی بجٹ میں ڈیڑھ گنا اضافہ کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: پنجاب حکومت نئے مالی سال کا 2 ہزار 653ارب روپے کا بجٹ آج پیش کرے گی

Related Posts