مریم نواز کا بے گھر افراد کو ایک لاکھ گھردینے کا اعلان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Maryam Nawaz Sharif

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں بے گھر اور کم آمدنی والے افراد کے لیے ایک لاکھ مکانات کی تعمیر کے وسیع منصوبے کی منظوری دیدی ہے۔

منصوبے کی منظوری وزیراعلیٰ پنجاب نے ایک اعلیٰ سطح اجلاس میں دی، جہاں ضرورت مندوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے قانونی طریقہ کار اور اسکیم کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب کے ہر ضلع میں غریبوں کے لیے 3 ہزار سے زائد گھر تعمیر کیے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ماڈل ہاؤسز کی تعمیر چھ ماہ میں مکمل کی جائے۔ مزید برآں انہوں نے عوام کو درپیش مالی چیلنجوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کم آمدنی والے افراد کے لیے آسان ادائیگی کی سہولت کے لیے مناسب ڈاؤن پیمنٹ اور مناسب قسط کی ہدایات جاری کیں۔

تعمیرات کے معیار پر زور دیتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ان گھروں کے تعمیراتی معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے بے گھر افراد کو یہ تیار مکانات فراہم کرکے غریبوں کو پناہ دینے کے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔

اجلاس میں سابق سینیٹر پرویز رشید، ایم پی اے عظمیٰ بخاری، چیف سیکریٹری پنجاب، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکریٹری ہاؤسنگ، سیکریٹری خزانہ، کمشنر لاہور اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

Related Posts