لاہور واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ، ذمہ داران کے خلاف کارروائی ہوگی، وزیر اعلیٰ پنجاب

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

usman buzdar media talk
لاہور واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ، ذمہ داران کے خلاف کارروائی ہوگی ،وزیر اعلیٰ پنجاب

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہاہے کہ لاہور واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے ، ذمہ داران کے خلاف کارروائی ہوگی ،فیاض الحسن چوہان پر تشدد افسوسناک ہے ،تحریک انصاف کے ارکان پارلیمنٹ میری کاکردگی سے مطمئن ہیں ۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈ یاہو جی میں پیش آنے والے واقعہ کا نوٹس لیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ واقعہ کی رہورٹ بھی طلب کر لی ہے ،زمہ داران کے خلاف کاررروائی ہو گی ۔

انہوں نے کہاکہ فیاض الحسن چوہان پر تشدد افسوسناک ہے ،پنجاب میں امن و امان کی بہتری کے لئے اقدامات اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے ارکان پارلیمنٹ میری کاکردگی سے مطمئن ہیں ،اراکین کے مسائل سننے پارلیمنٹ میں آیا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں وکلاء کا امراض قلب کے اسپتال پر دھاوا، طبی امداد نہ ملنے پر 6 مریض جاں بحق

واضح رہے کہ لاہور میں مشتعل وکلاء نے بڑی تعداد میں پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر حملہ کردیاتھا اوراسپتال میں شدید توڑ پھوڑ کی جس کے دوران صوبائی وزیر فیاض چوہان سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے جبکہ ایک بزرگ مریضہ سمیت 6 مریض جاں بحق ہو گئے۔

Related Posts