موسمیاتی تبدیلی کے خطرات

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے ہر پاکستانی اچھی طرح سے واقف ہے، جبکہ دنیا کو موسمیاتی تبدیلیوں کے بدترین اثرات کا سامنا ہے، پاکستان نے ابھی تک اس مسئلے کو سنجیدگی سے لینے اور ماحولیاتی خطرات سے نمٹنے کے لیے دعوے اور وارننگ دینے کی بجائے عملی اقدامات کرنے کی زحمت تک گوارا نہیں کی، اس حوالے سے پاکستان کوابھی کئی میلوں کا سفر کرنا ہے تاکہ ناگزیر موسمیاتی تبدیلی سے متعلق واقعات سے نمٹا جاسکے۔

یہاں تک کہ اگر ہم بڑھتی ہوئی شدید قدرتی آفات کو نظر انداز کر رہے ہیں، تو پانی کی کمی دن بہ دن شدید تر ہوتی جا رہی ہے، جس سے خوراک کے ایک بڑے بحران کا آغاز ہو رہا ہے۔ درحقیقت، کئی سیاسی رہنما چاول، گندم، گنے اور کپاس کی ملکی پیداوار کو بڑھانے پر زور دے رہے ہیں، بغیر یہ بتائے کہ پانی کہاں سے آئے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ بھی ناگزیر ہے۔ جس طرح یوکرین میں جنگ کی وجہ سے اناج کی بین الاقوامی قیمتوں میں اضافہ ہوا، اسی طرح یورپ میں حالیہ لگنے والی ریکارڈ جنگلات کی آگ بھی ان عوامل میں اپنا حصہ ڈالے گی۔

حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب نے ملک کے لیے تشویشناک صورتحال پیدا کر دی ہے جو پہلے ہی مختلف مسائل سے دوچار ہے۔ ملک بھر میں شدید بارشوں کے بعد آنے والے حالیہ سیلاب نے خاص طور پر بلوچستان، کے پی اور سندھ میں انفراسٹرکچر کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ یہ پہلا موقع نہیں جب پاکستان میں شدید بارشیں ہو رہی ہیں یا سیلاب کا سامنا کرنا پڑا ہے، لیکن ہمارے سیاست دان ہمیشہ عملی اقدامات کرنے کے بجائے معاملات کو اللہ پر چھوڑ دیتے ہیں۔

موسمیاتی تبدیلی کے اثرات آبادی کے ارتکاز میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا باعث بن رہے ہیں، ایک رپورٹ کے مطابق کراچی میں حالیہ بارشوں کے بعد، لوگ بارش کی حساسیت کی وجہ سے پوش علاقوں سے منتقل ہورہے ہیں اور بہتر نکاسی آب والے مضافاتی علاقوں میں سکونت اختیار کررہے ہیں، رپورٹ میں کھاد کے معیار اور پیداوار کو بڑھانے سے لے کر ذخیرہ کرنے کی صلاحیت بڑھانے کی طرف توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے تاکہ خوراک کی قیمتوں کے جھٹکے کے اثرات کو کم کیا جا سکے۔تاہم، رپورٹ ہر چیز کو خوراک سے جوڑتی ہے، یہ نوٹ کرتے ہوئے کہ خوراک کی افراط زر اہم سیاسی بدامنی کا سبب بنتی ہے۔ جس کے نتیجے میں معیشت کی ہرسمت اور یہاں تک کہ روزمرہ کی زندگی بھی متاثر ہوتی ہے۔

جہاں تک دیگر اثرات کا تعلق ہے، اقوام متحدہ کی ایک حالیہ رپورٹ میں پاکستان کے سالانہ موسمیاتی تبدیلی سے ہونے والے اقتصادی نقصانات کا تخمینہ 26 بلین ڈالر سالانہ تک لگایا گیا ہے، اس خدشے کے ساتھ کہ ٹھوس اقدامات کیے جانے تک نقصانات میں مزید اضافہ ہوگا۔ اقتصادی لحاظ سے، اگر ہم چھوٹے جزیرے والے ممالک کو چھوڑ دیں تو دنیا میں سب سے زیادہ خطرے میں ہیں۔حکومت کو موسمیاتی خطرات کو سنجیدگی سے لینا چاہیے اور اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے جنگی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

Related Posts