رواں مالی سال کے دوران مہنگائی میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

رواں مالی سال کے دوران مہنگائی میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان
رواں مالی سال کے دوران مہنگائی میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادو شمار کے مطابق رواں مالی سال کے دوران مہنگائی میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ستمبر کے دوران مہنگائی میں  اضافے کی شرح 11.4 فیصد رہی جبکہ اگست میں  یہ شرح 10.5 فیصد تھی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ستمبر کے دوران مہنگائی میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس میں غذائی مہنگائی 15 فیصد جبکہ غیر غذائی اشیاء کی قیمتوں میں 9.7 فیصد مہنگائی دیکھی گئی۔ستمبر میں گزشتہ سال کے مقابلے میں پیاز کی قیمت میں 109، گیس کی قیمت میں 115، مونگ کی دال کی قیمت میں 46.7 جبکہ ایندھن کی قیمتوں میں 22 فیصد اضافہ نوٹ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 1 روپے 66 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی

اس کے مقابلے میں ٹماٹر، بجلی اور ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی۔ افراطِ زر کی شرح 11.4 فیصد رہی جو اسٹیٹ بینک کی متوقع شرح سے مطابقت رکھتی ہے تاہم اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے ساتویں مہینے سے مہنگائی میں کمی شروع ہوجائے گی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان شماریات بیورو کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق رواں سال ستمبر 2019 میں مہنگائی کی شرح میں گزشتہ سال ستمبر کی نسبت 11.37 فیصد اضافہ ہوا۔

پاکستان شماریات بیورو نے مہنگائی کے اعداد و شمار سے متعلق گزشتہ روز  رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق  ستمبر 2019 میں مہنگائی کی شرح میں 11.37 فیصد اضافہ ہوا، جولائی تا ستمبر 2019ء میں 2018ء کی نسبت مہنگائی 10.08 فیصد بڑھی، ستمبر 2019ء میں 2018ء کی نسبت گیس کے نرخ 114 فی صد بڑھے۔

مزید پڑھیں: رواں سال مہنگائی کی شرح میں گزشتہ سال کی نسبت 11.37اضافہ

Related Posts